بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ فرانس نے آبنائے ہرمز میں ایک بین الاقوامی مشن میں نیٹو کے کردار، کو مسترد کرکے اعلان کیا:
- ہمارا موقف واضح اور مستقل ہے۔
- تنظیمِ معاہدہِ شمالی اوقیانوس (NATO) کا تعلق شمالی اوقیانوس کے علاقے سے ہے۔
- نہ تو نیٹو کا ایسا کوئی مقصد ہے اور نہ ہی عملی طور پر مشرق وسطیٰ اور ہرمز پر مرکوز ہونے کے لئے مناسب ہے۔
کہا گیا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک آبنائے ہرمز میں ایک مشن کے تعین کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کسی نے خوب کہا کہ اگر امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں پہلے ہی چند دنوں میں اپنی طرف سے شکست کے عملی اشارے نہ دیئے ہوتے تو نیٹو آج امریکہ کے دوش بدوش کھڑی نظر آتی۔ یہ صرف امریکہ کا ساتھ نہ دینے کا بہانہ ہے کہ "تنظیمِ معاہدہِ شمالی اوقیانوس (NATO) کا تعلق شمالی اوقیانوس کے علاقے سے ہے؛ اور یہ مشرق وسطیٰ اور ہرمز پر مرکوز ہونے کے لئے مناسب ہے۔" حالانکہ یہی نیٹو افغانستان میں بھی امریکی کمان میں لڑی ہے، افغانستان اور لیبیا میں بھی، بات یہ ہے کہ ایران کے خلاف لڑنے کی ہمت نہیں ہوئی ورنہ واضح ہے کہ یورپی ممالک اپنی گذشتہ 80 سالہ تاریخ میں ہمیشہ امریکہ کے ساتھ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ